بنگلورو،12؍مئی (ایس او نیوز) اللہ تعالیٰ نے انسان کو انسان ہونے کی حیثیت سے محترم بنایا اور ان کو زندگی گزارنے کا سیدھا راستہ بھی بتایا ہے اس راستے پر چل کر آدمی ایک ایسے بلند مقام پر پہنچ جاتا ہے فرشتے بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے اللہ تعالیٰ کے بتا ئے ہو ئے راستے پر چلنے والا انسان اللہ تعالیٰ کا نائب اور خلیفہ ہے یہ قابل رشک منصب کسی دوسری مخلوق کا مقدر نہیں بن سکا اس سیدھے راستے کا نام اسلام ہے اسلام مکمل دین ہے انسانی زندگی کا کو ئی پہلو ایسا نہیں جس کو اسلام نے واضح نہیں کیا ہو انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر معا ملے میں اسلام کی ہدایات موجود ہیں تمدن و معا شرت کی عمارت کو خوبصورتی اور توازن کے ساتھ اسلام نے تعمیر کیا ہے انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مذکورہ زرین خیالات کا اظہار جامع مسجد میں نئے جنوبی گیٹ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد سٹی کے خطیب و امام حضرت مولانا محمد مقصود عمران صاحب رشادی نے کیا نیز آپ نے اپنے خطاب میں فر مایا انسان نے خدا سے بے نیاز ہو کر زندگی بسر کر نے کے جو طریقے اور تہذیب و تمدن کے جو اصول ایجاد کئے ہیں وہ نہ صرف ناکام ہو چکے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے انسانیت کو ذلّت اور مصیبت کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اور تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا آپ نے بتایا کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے جس نے اللہ سے مہلت مانگ کر آیا ہے کہ میں تیرے بندوں کو بہکاتا رہوں گا راہ راست سے ہٹاتا رہوں گا جو اس کی راہ پر چلے گا وہ اللہ کی نظر میں مردود ہو گا اور جو اس سے بچنے کی راہ اختیار کرے گا اللہ کی نظر میں محبوب ہو گا ۔ نیز مولانا نے فر مایا کہ خدمت خلق کا جذبہ انسان کے لئے بڑی کامیابی کی ضمانت ہوا کر تی ہے ان میں ایک نام بی زیڈ ضمیر احمد خان یم یل اے چامراج پیٹ جنہوں نے اس گیٹ کی تعمیر میں اکثر سر مایہ اپنے صرف خاص سے لگایا ہے جس کے بعد ایک اعلیٰ اور عمدہ دیدہ زیب گیٹ نصب کیا گیا ہے جس کے لئے جامع مسجد ٹرسٹ آپ کی خدمات کو سراہتے ہو ئے اس کام پر شکریہ بجالاتا ہے ٹرسٹ کی دعا ئیں بھی ساتھ ہیں اللہ ہمیشہ قوم و ملت کی خدمات آپ سے لیتا رہے ۔ اس موقع الحاج مقبول احمد صدر جامع مسجد ومسلم چاریٹبل فنڈ ٹرسٹ نائب صدر الحاج عطار سید مر تضیٰ حسین عرف غفران ،الحاج سید نور الامین انور نائب سکریٹری جامع مسجد الحاج اشفاق احمد ٹرسٹی نامزد کارپوریٹر سید مجاہد، اللہ بخش ،شیخ سلطان عرف چھوٹو بھائی۔ سلیکٹ گروپ آف ہوٹلس کے مالک محمد اسلم کے۔ آر۔ مارکیٹ کارپوریٹر ناظمہ خانم کے شوہر و عرفہ متحدہ فاؤنڈیشن کے صدر ایوب خان، دستگیر صاحب، خلاصی پالیم ایوب خان کے علاوہ دیگراحباب موجود تھے۔